کپاس کے کاشتکار پھل لگنے کے مر حلہ پر آبپاشی کا خاص خیال رکھیں، محکمہ زراعت

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)شعبہ پلانٹ پروٹیکشن محکمہ زراعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کپاس کی فصل جاندار ہوگی تو اس کی پیداوار بھی شاندار ہوگی لہٰذاکپاس کے کاشتکاروں کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ گرم موسم میں فصل کی بڑھوتری اور پھل لگنے کے مر حلہ پر آبپاشی کا خاص خیال رکھیں اور کپاس کی ظاہری علامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہ ستمبر میں عشرہ کے وقفہ سے پانی لگائیں جبکہ کپاس کی اقسام کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے آبپاشی کریں تاکہ پانی کی کمی کے باعث فصل کا پیداواری عمل متاثر نہ ہو۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن چوہدری اسرار احمدنے کہاکہ چونکہ مختلف اقسام کو اپنے پیداواری مراحل میں مختلف طریقے سے وقفوں وقفوں کے دوران پا نی کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے بی ٹی اقسام میں پانی کا استعمال پودے کی ضرورت اور زمین کی ساخت کے مطابق کیا جائے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی مشکل کی صورت میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کر کے ان سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں تاکہ فصل کو ہر طرح کے نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار بہتر مالی منفعت کا باعث بن سکتی ہے اسلئے جب بہتر فصل حاصل ہو گی تو کاشتکاربھی خوشحال ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy