وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آج بحرین کا دورہ کریں گے

Published on December 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان 16 دسمبر کو بحرین کا دورہ کریں گے، وزرا اور حکومتی عہدیداروں‌ کا اعلی سطح وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا. عمران خان کو بحرین کے اعلی ترین سول اعزاز سے نوازا جائے گا.وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم بحرین کا دورہ امیر بحرین حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ولی عہد سلمان بن حماد آل خلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان اور بحرین باہمی اعتماد، عقائد اور ثقافت پر مبنی قریبی ہم آہنگی کے تعلقات سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور جی سی سی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بحرین کا قریبی رابطہ ہے، بحرین کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题