خیبرپختونخوا اسمبلی میں پشاور کو سی پیک فنڈ سے حصہ دینے کی قرار داد پیش

Published on January 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

2
قرار دادپاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ضیا ء اللہ آفریدی نے پیش کی
پشاور(یو این پی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور کو سی پیک فنڈ سے خاطر خواہ حصہ دینے کی قرار داد پیش کردی گئی۔جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ضیا ء اللہ آفریدی نے پشاور کو سی پیک فنڈ سے خاطر خواہ حصہ دینے کے حوالے سے قرارداد خیبر پختونخوا کے ایوان میں پیش کی۔قراداد کے مندرجات کے مطابق پشاور ملک کے دیگر صوبائی دارالحکومتوں سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔پشاور کو بھی صوبائی دارالحکومت ہونے کے حوالے سے ترقی کی اشد ضرورت ہے۔رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کو بھی سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ صوبے کو ٹرین اور میٹرو سروس کے ساتھ سیف سٹی اور انڈسٹریل زونز دیے جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog