نوشہروفیروز ؛ باپ پر طلاق یافتہ دو بیٹیوں کا جنسی زیادتی کا الزام،باپ گرفتار

Published on December 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

 

نوشہروفیروز(یواین پی) باپ پر طلاق یافتہ دو بیٹیوں کا جنسی زیادتی کا الزام،باپ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق بھریاروڈ کی رہائشی دو طلاق یافتہ لڑکیاں اپنے باپ کیخلاف تھانے پہنچ گئیں دونوں لڑکیوں نے اپنے باپ پر الزام عائد کیا کہ والد ہمیں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے ایس ایچ او بھریاروڈ رانا جمشید راجپوت نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ دونوں بیٹیاں تحفظ کیلئے تھانے پہنچی ہیں جنہیں جنہیں میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ طلاق یافتہ بیٹیوں صائمہ اجن اور صباح اجن سے جنسی زیادتی کرنے کا مقدمہ اسکے والد عبدالکریم اجن کیخلاف داخل کرلیا گیا ہے اس واقع کا ایس ایس پی نوشہروفیروز ڈاکٹر محمد فاروق نے سختی سے نوٹس لیا ہے ملزم ریٹائرڈ فوجی ہے جو فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا باپ نے ایک بیٹی کیساتھ 6 ماہ سے جنسی زیادتی کرنے کا اعتراف کرلیا اور اس کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹیاں طلاق یافتہ ہیں اور انہوں نے قرآن پر حلف دیا تھا کہ وہ شادی نہیں کریں گی انہوں نے مجھ پر پہلے بھی الزام لگایا تھا اور مجھے قتل کرنے کی کوشش کی تھی مگر میں برادری میں خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا میرا بیٹا بیٹیاں اور بیوی سب ملے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق ملزم نے ایک بیٹی کیساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے شہر کی سیاسی سماجی شخصیات نے اس واقع کی شفاف انکوائری کی ایس ایس پی نوشہروفیروز سے اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes