عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں: بلاول بھٹو

Published on May 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

کراچی(یواین پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، ہر پاکستانی آج پونے دو لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی ارب کو تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کے لئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر انسان عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی ایک خوف ناک قیمت ادا کر رہا ہے، چینی کمپنیاں پی ٹی آئی حکومت پر اپنے عدم اعتماد سے چینی حکومت کو بھی آگاہ کرچکی ہیں، غیر ملکی سرمایہ دار نااہل حکومت کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سے جھجک رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes