مراد سعید کے والد کو میلبورن ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

Published on December 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

میلبورن (یواین پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد کو میلبورن ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد سعیداللہ آج پاکستان سے آسٹریلیا کے شہر میلبورن پہنچے تھے اور سعید اللہ کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ائیرپورٹ پر روکا گیا۔ذرائع کے مطابق میلبورن پولیس امیگریشن نے سعیداللہ کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے اور سعیداللہ کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق سعیداللہ ویزا دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes