آرمی چیف کی توسیع: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کا مختلف آپشنز پر غور

Published on December 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنی ہے یا قانون سازی؟ اس حوالے سے حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں اور حتمی فیصلہ وہی کریں گے۔ماہر قانون بابر ستار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کےلیے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں، حکومت نے خود عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی کہ 6 ماہ میں قانون سازی کرلی جائے گی اس لیے اب نظر ثانی میں جانے کا جواز نہیں رہتا۔ماہر قانون فیصل چوہدری کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پارلیمنٹ چاہے تو قانون سازی کرسکتی ہے اور چاہے تو نہیں بھی کرے۔انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین اور بعد میں اٹھارویں ترمیم میں ایکسٹینشن کے معاملے کو وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑا گیا جو سویلین بالادستی کے لیے ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes