پاکستان میں داعش کا سایہ تک نہیں پڑنے دیں گے ،جنرل راحیل شریف

Published on November 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

111
پاکستان دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق فیصلہ کن کاروائی کر رہا ہے ،دوباہ فعال نہیں ہونے دیں گے،سربراہ پاک فوج
صرف شمالی یا جنوبی وزیرستان میں نہیں بلکہ پورے ملک میں بھرپور کارروائیاں جارہی ہیں،افغانستان کیساتھ ملکر کام کررہے ہیں ،کارروائیوں کے سبب خطے میں جلد امن لوٹ آئے گا،پاکستانی سفارت خانے میں عشائیہ سے خطاب
آرمی چیف کی امریکی سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی، آرمز سروسز کمیٹی اور امریکی سلیکٹ کمیٹی آن آنٹیلی جنس سے ملاقات ،کمیٹی نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر آرمی چیف کو مبارکباد پیش کی،آئی ایس پی آر
اسلام آباد(یو این پی )سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پر داعش کا سایہ تک نہیں پڑنے دیں گے ،پاکستان دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق فیصلہ کن کاروائی کر رہا ہے ،دوباہ فعال نہیں ہونے دیں گے،صرف شمالی یا جنوبی وزیرستان میں نہیں بلکہ پورے ملک میں بھرپور کارروائیاں جارہی ہیں،افغانستان کیساتھ ملکر کام کررہے ہیں ،کارروائیوں کے سبب خطے میں جلد امن لوٹ آئے گا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی کے اراکین سینیٹر رابرٹ مینینڈس اور رابرٹ کروکر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور پیشہ ورانہ امور سمیت خطے میں دہشت گردی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پر داعش کا سایہ تک نہیں پڑنے دیں گے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، دہشتگرد دوبارہ اپنا کیمپ پاکستان میں فعال نہیں کر سکیں گے، کالعدم تحریک طالبان اور حقانی گروپ سمیت تمام دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے، صرف شمالی یا جنوبی وزیرستان میں نہیں بلکہ پورے ملک میں دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ان کارروائیوں کے سبب خطے میں جلد امن لوٹ آئے گا، آرمی چیف نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران امریکی حکام سے ہونے والی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں، عالمی برادری، خاص طور پر امریکا کی جانب سے تعاون کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں اور آپریشن مکمل عزم اور جذبے کیساتھ جاری ہے،اس موقع پر امریکی سینیٹ کے ممبران نے دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کا کمانڈر اینڈ کنٹرول اسٹرکچر تباہ کر دیا ہے، امریکا پاکستان کیساتھ طویل المعیار شراکت داری اور تعلقات چاہتا ہے، اسکے علاوہ آرمی چیف نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور دیگر سفارتکاروں سے بھی ملاقات کی، کمیٹی نے پاکستان کے کامیاب ملٹری آپریشز کو تسلیم کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشنز میں دہشتگردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سٹرکچر تباہ ہونے کا اعتراف کیا، کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ آپریشن کے دوران پاکستان آرمی نے جو اہداف حاصل کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ارکان نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی پر اعتماد ہے کہ فاٹا آپریشن کے نتیجے میں وہ مطلوبہ اہداف حاصل کریں گے اور دہشتگردوں کو پاکستان کی سرزمین پر پناہ گاہیں نہیں بنانے دی جائیں گی، جنرل راحیل شریف نے وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی جلد بحالی کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا، ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، سینیٹرز نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری قائم رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes