پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ تاریخی قدم ہے نورالحسن تنویر

Published on December 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے جنرل سیکرٹری ، مقامی ایم این اے نورالحسن تنویر نے کہا ہے کہ پاکستانی عدلیہ نے سابق صدر و ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سنا کر نہ صرف تاریخی قدم اٹھایا بلکہ ایک روشن مثال قائم کر دی اور طالع آزما جنہوں نے متفقہ ملکی آئین کو ذاتی مفاد کی خاطر سبوتاژ کیا ۔اگر ماضی میں قومی فیصلوں کو قبول کیا جاتا اور عوامی آراءپر من مانے فیصلے نہ کئے جاتے تو سقوط ڈھاکہ کی صورت میں ملک دو لخت نہ ہوتا ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنماءنور الحسن تنویر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس تاریخی فیصلے سے مستقبل میں درست سمت کا تعین ہو گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme