چین کے 40 ویں انٹارکٹک مشن کا آغاز

Published on November 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

مشن پانچ ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گا،چینی میڈیا
ایک نئے ریسرچ اسٹیشن کی تعمیر کی جائے گی،ر پورٹ
بیجنگ (یو این پی)چین کی وزارت قدرتی وسائل اور شنگھائی میونسپل گورنمنٹ نے مشترکہ طور پر شنگھائی میں 40 ویں چائنا انٹارکٹک مشن کی جہاز رانی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔بدھ کے روز چینی نشر یا تی ادارے نے بتا یا کہ چالیسواں چینی انٹارکٹک سائنٹفک ریسرچ مشن یکم نومبر، 2023 سے اپریل 2024 یعنی پانچ ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گا ۔ چین کا چالیسواں انٹارکٹک مشن تین کاموں پر توجہ مرکوز کرے گا :پہلا ، ایک نئے سائنسی تحقیقی اسٹیشن کی تعمیر. یہ اسٹیشن چین کا پانچواں انٹارکٹک ریسرچ اسٹیشن اور بحرالکاہل کے کنارے پر پہلا تحقیقی اسٹیشن ہوگا۔دوسرا کام ، انٹارکٹک ماحولیاتی نظام پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات اور تاثرات کی تحقیقات کرنا اور تیسرا، فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme