پاکستان کیلئے جان قربان کرنیوالے لانس نائیک محفوظ نشان حیدر کا آج 48 واں یوم شہادت

Published on December 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) جان کا نذرانہ پیش کر کے مادر وطن کا دفاع کرنے والے لانس نائیک محفوظ شہید نشان حیدر کا آج 48 واں یوم شہادت ہے، لانس نائیک محفوظ نے 18 دسمبر 1971ء کو دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کی اور جام شہادت نوش فرمایا۔لانس نائیک محفوظ شہید 25 جون 1944ء کو راولپنڈی کے پنڈ ملکاں کے علاقے میں پیدا ہوئے، اس علاقے کو اب محفوظ آباد کے نام سے پہچانا جاتا ہے، لانس نائیک محفوظ نے 25 اکتوبر 1962ء کو پاک فوج کی پنجاب ریجمنٹ میں شمولیت اختیار کی جب 1971ء کی جنگ شروع ہوئی تو لانس نائیک محفوظ پنجاب ریجمنٹ کی ایک کمپنی کے ساتھ واہگہ اٹاری بارڈر تعینات تھے۔دشمن نے لانس نائیک محفوظ اور ان کے ساتھیوں پر خود کار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی، اسی دوران دشمن کی گولوں کی بوچھاڑ میں لانس نائیک محفوظ کی مشین گن تباہ ہوگئی، اس کے باوجود لانس نائیک محفوظ دشمن کے اس بنکر کی طرف بڑھے جہاں سے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جارہی تھی ، لانس نائیک محفوظ کی ٹانگوں میں گولے کے ٹکڑے لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئے اور اس کے باوجود وہ بنکر کے اندر گھس گئے اور اپنی گن کی سنگین سے دشمن پر حملہ کر دیا اور دشمن کو جہنم واصل کر دیا۔لانس نائیک محفوظ کا اس دوران شدید زخمی حالت میں بہت سا خون بہہ چکا تھا، اس طرح وہ دشمن سے لڑتے لڑتے شہید ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题