سہ ملکی سیریز ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگی۔ مائیکل کلارک

Published on June 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 626)      No Comments

4
سڈنی (یواین پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ آئندہ سہ ملکی سیریز میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ سہ ملکی سیریز رواں سال اگست میں زمبابوے ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین زمبابوے میں کھیلی جائے گی۔ مائیکل کلارک نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہے اور یہ آئندہ ورلڈ کپ میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا اور زمبابوے دونوں ون ڈے کی سخت ٹیمیں ہیں ان کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy