پاکستان کیساتھ گہری وابستگی، والہانہ لگاؤ ہے: مکی آرتھر

Published on December 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور سری لنکن ٹیم کے موجودہ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میری گہری وابستگی اور والہانہ لگاؤ ہے لیکن اس وقت حریف سائیڈ سے تعلق ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاثر درست نہیں کہ میری وجہ سے کچھ کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ مصباح الحق سے کوئی رقابت نہیں، بطور کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتری کے سوچا، پاکستان کے دورہ پر آنے والی سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ گزارے تین برسوں کا ہر لمحہ دل پر نقش اور یادگار ہے، پاکستان ٹیم کی میرے دل میں جگہ موجود ہے، دوبارہ پاکستان آکر اچھا لگا، میں نے کوچ کی حیثیت سے ہمیشہ ٹیم کی بہتری کے لیے سوچا، میں نے کسی کھلاڑی پر پاکستان ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے، کرکٹ میں پسند ناپسند نہیں ہوتی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy