وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جدہ میں پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے کارکنان سے جدہ قونصلیٹ میں ملاقات کی۔

Published on December 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جدہ سٹی کے عہدیداران اور سعودی عرب کے عہدیداران کے علاوہ ممبر شپ کوآرڈینیٹرز اور کمیونٹی کے لئے پی ٹی آئی کے متحرک کارکنان شامل تھے۔ عہدیداران میں قیصر جاوید، فرخ رشید، عقیل آرائیں، احمد بشیر، طارق ملک، لیاقت خان، خواجہ حماد، ثناء شعیب، رضوان وڑائچ اور اسماعیل رضا شامل تھے جبکہ جدہ کے قونصل جنرل خالد مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔شرکاء نے اس موقع پر کمیونٹی کے مسائل اور پاکستان سعودی عرب کے درمیان تجارت بڑھانے کی تجاویز پر بات چیت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب فرخ رشید نے اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے مطالبہ پیش کیا کہ تارکین وطن کو پاکستان میں موبائل فون پر ڈیوٹی کی چھوٹ دی جائے۔ پی ٹی آئی سعودی عرب کے جنرل سیکریٹری خواجہ حماد نے مطالبہ کیا کہ جو پاکستانی ورک ویزا پر آئے اس پر پاکستانی انسٹیٹیوٹ سے ڈپلومہ یا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے ۔اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک تباہ شدہ اکانومی سے نکل کر مستحکم اکانومی کی طرف بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ عالمی ادارے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک قرار دے رہے ہیں ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹاک ایکسچینج انڈیکس 40 کی حد عبور کر گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اب وقت ہے کہ وہ اپنا سرمایہ بھی پاکستان میں لائیں اور ہر اوورسیز پاکستانی بحیثیت سفیر غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور عنقریب جنوبی ایشیا میں پہلا ملک بن جائے گا جو لیتھئیم بیٹری کی پیداوار کر رہا ہو گا۔ جو کہ آنے والے وقت میں بسوں میں اور بجلی کو بہتر انداز میں سٹور کرنے میں کام آئیگی۔ آخر میں انہوں نے تجویز کیا کہ پی ٹی آئی سعودی عرب کی ایگزیکٹو کمیٹی اور مینیجمنٹ کمیٹی مل کر سعودی عرب کے اوورسیز کے لئے سفارشات تیار کرے جس کی بنیاد پر پاکستان گورنمنٹ تارکین وطن کی بہتری کے لئے مناسب اقدامات اٹھا سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog