پولیو مہم میں بہترین مائیکروپلاننگ،عمدہ پروفارمنس اور سو فیصد کوریج پر یو سی ایم اوز میں انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے؛ علی شہزاد

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گزشتہ انسداد پولیو مہم میں بہترین مائیکروپلاننگ،عمدہ پروفارمنس اور سو فیصد کوریج پر یو سی ایم اوز میں انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر بلال احمد اور ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم بھٹی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نونہالوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچانا ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے اور اس اہم ٹاسک پر مامور پولیو ٹیمیں ذمہ داری سے ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں جن کی حوصلہ افزائی بھی ناگزیر ہے تاکہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن سے فرائض انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا کسی بھی لمحہ جذبوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حوصلہ افزائی کے ایسے اقدامات کا تسلسل برقرار رہے گا۔سی ای او ہیلتھ نے بتایاکہ ماہ مارچ میں پولیو مہم میں بہترین رزلٹ دینے والے یوسی ایم اوز میں تحصیل سٹی کے عامر تنویر،زین انور،طاہر شفیع،مکرم جاوید،ثمینہ اختر،محمد شہریار،تحصیل صدر کے محمد اشرف،امتیاز علی،تحصیل جڑانوالہ کے شفیق الرحمان،تحصیل سمندری کے لیاقت علی،محمدنوید،عظمی صدیق اور تحصیل تاندلیانوالہ سے محمدحسنین،اللہ دتہ،ضیغم عباس اور عبدالباقی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy