فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے وہاڑی ریجن کے زیرِاہتمام گندم کے نمائشی پلاٹ پر ایک فیلڈ ڈے منعقد کیا گیا

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 649)      No Comments

17-3-2016 FFC
وہاڑی(یواین پی)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے وہاڑی ریجن کے زیرِاہتمام گندم کے نمائشی پلاٹ پر ایک فیلڈ ڈے منعقد کیا گیا مہمانِ خصوصی ریجنل منیجر ایف ایف سی وہاڑی محمد اجمل کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف ایف سی واحد ایسی کمپنی ہے جو ملکِ پاکستان میں نہ صرف یوریااور ڈی اے پی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پوٹاش ، زنک اور بوران جیسی کھادیں بھی زمینداروں کو مہیا کررہی ہے حالانکہ زنک اور بوران کمپنی کوئی خاص منافع بخش نہیں زنک اور بوران کھادیں کمپنی زمینداروں کو محض اس لئے مہیا کررہی ہے کیونکہ ان کھادوں کی ہماری زمین میں بہت زیادہ کمی واقع ہوگئی ہے ایگر ی سروسز منیجر ایف ایف سی عبدالجلیل جروار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی اپنے زرعی شعبے کے تحت ملک بھر میں کاشتکاروں کومفت مٹی وپانی کے تجزے کی سہولت مہیا کررہی ہے۔انہوں نے زمینداروں پر زور دیا کہ تجزیہ اراضی کی بنیاد پر کھادوں کا متوازن اور متناسب استعمال کرکے فصلوں کی اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے نائٹروجن کے ساتھ ساتھ فاسفورس اور پوٹاش کی بھی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ نمائشی پلاٹ پر اپنائی گی ٹیکنالوجی پر عمل کر گندم کی پیداوار میں اضافہ کریں اور چھوٹے قد کی ورائٹی کاشت کریں اس وقت گندم کوگرنے سے بچانے کے لیے گندم کو پانی لگانے میں احتیاط کریں کیونکہ اگلے چند دنوں میں موسم خراب رہنے کی پیشین گوئی ہے کپاس پر کھادوں پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپاس کو 2بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری پوٹاش ڈال کر کاشت کریں اور انہوں نے مزید بتایا کہ کہ ڈی اے پی نہ حرکت کرنے والی کھادہے اس لئے ڈی اے پی کو بجائی کے وقت ڈالیں اگر بجائی کے وقت نہ ڈال سکیں توپھر فرٹیگیشن یعنی ڈرم میں ڈی اے پی کو پانی میں مکس کرکے دیں زرعی ماہر ایف ایف سی محمدعباس ضیاء نے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اس نمائشی پلاٹ پرفیصل آباد2008 ؁ء ورائٹی15نومبرکو ڈرل کے ذریعے کاشت کی گئی 60من پیداوار حاصل کرنے کے لئے 50کلوگرام گندم کا زہر آلودہ بیج استعمال کیا گیازمین کے تجزئے کی بنیاد پر 2بوری سونا ڈی اے پی، 2بوری سونا یوریا ،آدھی بوری ایف ایف سی پوٹاش ،6کلو گرام زنک سلفیٹ اور 3کلو گرام بوران فی ایکڑکھادیں ڈالی گئیں سونا ڈی اے، پوٹاش، زنک اور بوران بجائی کے وقت ڈالی گئی جبکہ سونا یوریا ایک بوری شگوفے بنتے وقت اور دوسری بوری گوبھ کے وقت ڈالی گئی جڑی بوٹیوں کے کنڑول کے لئے سپرے کیا گیااس نمائشی پلاٹ کی اوسطََ پیداوارکا تخمینہ لگایا گیا اس پلاٹ میں فی مربع میٹر سٹوں کی تعداد اوسطَ420ہیں، فی سٹہ دانوں کی تعداد 40 اور 1000دانے کا وزن42گرام ہے اور اس طرح فی ایکڑاوسطََ پیداوار 60من سے زیادہ کے توقع ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题