محراب پور وگرد و نواح میں چوری و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

Published on December 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

نئی ہنڈا موٹرسائیکل چابی چور اڑا لے گئے جس کی رپورٹ محراب پور تھانے میں درج
نوشہروفیروز (یواین پی)محراب پور وگرد و نواح میں چوری و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ تین موٹرسائیکلیں اور اعلیٰ نسل کی بکریاں چوری۔تفصیلات کے مطابق محراب پور و گرد و نواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہری عدم تحفظ کا شکار محراب پور تھانے کی حدود مغل محلہ میں سعید مغل کی نئی ہنڈا موٹرسائیکل چابی چور اڑا لے گئے جس کی رپورٹ محراب پور تھانے میں کروادی گئی ہے کنڈیارو کی لقمان کالونی سے اللہ وسایو منگریو کی گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چابی چور لیکر فرار اور کنڈیارو میں ہی نامعلوم مسلح افراد نے سعید ملاح سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی جس کی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد گولی لگنے سے زخمی خانواہن کے گاوں فتح ایم مکمن میں نامعلوم چوروں نے سچل کلہوڑو کے گھر سے تین اعلیٰ نسل کی بکریاں چوری کرکے فرار ہوگئے علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی سے بڑی ہوئی چوری و رہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy