صحت کے انصاف پروگرام کا مقصد آنے والی نسل کو پولیو جیسے خطرناک بیماریوں سے نجات دلانا ہے۔ شہرام خان ترکئی

Published on April 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

Polio
صوابی(یواین پی)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ، انفار میشن ٹیکنالوجی و زراعت شہرام خان ترکئی نے اتوار کی صبح اپنے آبائی ضلع صوابی کے گاؤں کالو خان میں واقع تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچو ں کو پولیو کے قطرے پلوا کر صوبے کے چار اضلاع صوابی، پشاور، مردان اور چارسدہ میں ایک روزہ صحت کا انصاف پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا سیکرٹری ہیلتھ، ڈائیریکٹر ہیلتھ ، ڈائیریکٹر پی پی ایچ آئی پروگرام اور ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر احسان اکبر ، عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے رہنما حاجی بلند اقبال ترکئی ، ایم پی اے محمد علی ترکئی دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے صوبائی سینئر وزیر شہرام خان نے افتتاح تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبے میں صحت کا انصاف پروگرام کا مقصد اپنے بچوں اور آنے والی نسل کو پولیو جیسے خطرناک بیماریوں سے ہمیشہ کے لئے نجات دلانا ہے اس سلسلے میں پولیو اور دیگر خطر ناک امراض سے بچنے کیلئے یہ مہم شروع ہے اس لئے معاشرے کا ہر فرد گھر گھر گلی گلی جاکر اس مو ذی مرض سے بچنے کا پیغام لوگوں تک پہنچا ئیں تاکہ ہمارا معاشرہ صحت مند اور آنے والے نسل کا مستقبل روشن ہو آج انڈیا اور کویت ہمارے ملک پاکستان پر داغ لگا رہے ہیں کہ پاکستان پولیو زدہ ہو رہا ہے اسی طرح پولیو وائرس کا یہ داغ دیگر ممالک بھی لگا ئے گا اور اس کیلئے ملک سے باہر جانے والے پاکستانیوں کو پولیو سے پاک کلیرنس سرٹیفکیٹ دینا ہوگا جب کہ پولیو وائرس کے سبب باہر ممالک نہ جانے سے پاکستان کا ان ممالک سے تعلقات خراب ہو نے کے علاوہ ملک میں بے روزگاری بھی پیدا ہو گی ۔ اس لئے بچوں کو پولیو ویکسین پلوانا انتہائی ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes