تھائی لینڈ میں انتخابی عمل کا دوسرا مرحلہ شروع

Published on March 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

\"7\"
بنکاک ۔۔۔ تھائی لینڈ میں دوسرے مرحلے کا انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد حکومت مخالف مظاہرین نے اپنے کیمپ اکھاڑ دیئے اور مرکزی پارک میں نصب کردیئے ۔ اتوار کو تھائی لینڈ کے پانچ صوبوں میں دوبارہ پولنگ کا آغاز ہوگیا ان پانچ صوبوں میں گزشتہ ماہ انتخابات میں پولنگ کو حکومت مخالف مظاہرین نے متاثر کیا تھا۔ اتوار کو انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد حکومت مخالف مظاہرین نے دارالحکومت کے اہم چوک سے اپنے کیمپ اکھاڑ دیئے اور مرکزی پارک میں نصب کردیئے۔ پولنگ کے دوران کسی قسم کے تشدد کے واقعہ کی خبر موصول نہیں ہوئی جبکہ 2 فروری کو عام انتخابات سے قبل فائرنگ اور دھماکے ہوئے تھے۔ ماہرین کے مطابق انتخابی نتائج کچھ بھی ہوں یہ طے شدہ امر ہے کہ اکیلے انتخابات منقسم ملک کا استحکام بحال نہیں کرسکتے جبکہ آٹھ سال سے سیاسی ابتری کا شکار ملک میں سیاحت، سرمایہ کاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔وزیراعظم ینگ لک شینا وترا کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کے خواہشمند مظاہرین مرکزی کمپنی پارک میں جمع ہوئے جہاں مظاہرین رہنما سوتھپ تھیو سویان نے اعلان کیا کہ وہ شہر میں دیگر مقامات کا قبضہ بھی چھوڑ دیں گے۔ سوتھپ کے اعلان کے بعد شہر میں ٹریفک آمد و رفت کا آغاز ہوگیا۔ اسی طرح مظاہرین نے مظاہرہ کی ایک اوربڑی جگہ کو خالی کردیا۔ انہوں نے وہاں سے بڑی سکرییں، بڑے بڑے سکینرز اور ایمپلی فائر اور موبائل بیت الخلا ہٹا دیئے تاہم پارک کے جنوب میں واقع ہائی وے ابھی تک ٹائروں اور ریت کے تھیلوں سے بند ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes