دیرینہ دشمنی پر پنجاب میں ایک اور لاپتہ ہونے والانوجوان کوقتل کیئے جانے کا خدشہ 

Published on October 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

لاہور(یواین پی) دیرینہ دشمنی پر پنجاب میں ایک اور لاپتہ ہونے والانوجوان کوقتل کیا جانے کا خدشہ ۔ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی آڑ میں متعدد لوگوں نے اپنے دیرنہ دشمن قتل کرکے الزام مختلف اداروں پر لگا دیے تھے یہ سلسلہ پنجاب میں ابھی تک روک نہیں سکا ۔ گزشتہ روز تحصیل وزیرآباد کے گاؤں سوہدرہ میں عثمان عارف ولد عارف حسین کو صغیر ، عمر ،قمر وغیر ہ اپنی موٹرسائیکلوں کے دوکان نزد عید گاہ آرائیں بلوایا تھا ۔جس کے بعد عثمان عارف نامی نوجوان لاپتہ ہوگیا ۔صغیر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عثمان عارف کے والد کو اطلاع دی کہ آپ کا بیٹا لاپتہ ہوگیا ۔ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ان لوگوں نے ہمارے بیٹے کو قتل کروادیا ۔ کیونکہ ہماری ان سے بیٹے کے رشتے کی بات چل رہی تھی ۔ عینی شایدین کے مطابق لاپتہ ہونے والے عارف عثمان ان کی دوکان میں داخل ہوتے دیکھاتھا ۔ اور ایسی دوران انہوں نے دوکان کا درواز بند کرلیا تھا ۔محلہ داروں کے مطابق واقعہ کے بعد لاپتہ عثمان عارف کے والدین کو چند افراد نے گاؤں سے بھاگا دیا ہے ۔تھانہ سوہدرہ پولیس حکام اس واقعہ پر اپنا موقف دینے سے انکارکررہے ہیں۔اس واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں خوف کی لہر ڈورگئی ہے ۔مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عثمان عارف لاپتہ نہیں ہوا لگتا ہے صغیروغیرہ نے قتل کردیا ہو ا اور اب عثمان عارف کے لاپتہ ہونے ڈرامہ کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme