نریندر مودی عید کے قریب یا رمضان کے بعد سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے ؛ شیخ رشید

Published on May 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

لاہور (یواین پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نریندر مودی عید کے قریب یا رمضان کے بعد سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے، روز پاکستان پر الزام لگایا جا رہا ہے، 2 ماہ میں چھوٹی موٹی جھڑپ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تیار رہنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تشویش ناک دعویٰ کیا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ عید کے بعد سرحدوں پر جھڑپ ہو سکتی ہے۔ بھارتی فوج میں بھی کرونا وائرس پھیل گیا ہے جس کے بعد نریندر مودی اپنے فوجی واپس بلا رہا ہے۔ تاہم اس صورتحال میں بھی بھارتی وزیراعظم مودی روز پاکستان پر الزام لگانے کا سلسلہ بند نہیں کر رہا۔ نریندر مودی بہت مستی میں گھوم رہا ہے اسی لیے اسے پاکستان کے ساتھ سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔2 ماہ کے عرصے کے دوران سرحدوں پر چھوٹی موٹی جھڑپیں ہو سکتی ہیں۔ وزیر ریلوے کہتے ہیں کہ عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہونے کا امکان ہے اس لیے ہمیں تیار رہنا چاہئے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کو پاک فوج کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے کوئی شرارت کرے گا تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ ہمیں بھارت کے ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی تیاری مکمل رکھی چاہیئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes