پیپلز پا رٹی کے کارکنوں میں شہید بھٹو اور بی بی کا خون دوڑ رہا ہے فریال تالپور 

Published on April 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

ا وکاڑہ ( یواین پی)پاکستان پیپلز پرٹی کی مرکزی رہنماء خواتین ونگ کی مر کزی صدر فریال تالپور نے کہا کہ پا کستان پیپلز پا رٹی کے کارکنوں میں شہید بھٹو اور بی بی کا خون دوڑ رہا ہے کرپشن ذدہ خون اُنکی رگومیں نہیں ہے ا نشاء اللہ آنے والے وقت میں کرپشن کی پیدا وار ملک چھوڑنے پر مجبور ہوجائیگی بی بی شہید کے مشن کو آگے چلانے میں جیالے تیا ر ہیں تمام ا ضلا ح کی خواتین ا پنی تیا ریا ں مکمل کر لیں2018کے الیکشن میں خوا تین نے اہم کر د ا را دا کر نا ہے اِ ن خیالات کا اِ ظہا ر انہوں نے نوا ب طا ر ق خان پٹھان کی رہا رئیشگاہ پر کار کنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہو ئے کیااِس موقع پر اظہار الحق طور،راؤ اکرام ربا نی کے علاؤہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی اُ نہو ں نے کہا کہ پی پی پی پنجاب میں بھی حکومت بنا ئیگی ملک کا خون چُسنے وا لوں کو عوام کبھی بھی معاف نہیں کرئیگی۔ 

ہر تھانہ کا ایس ایچ او روزانہ شام کے وقت کھلی کچہری کااہتمام کرے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ حسن اسد علوی 
ا وکاڑہ ( یواین پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ہر تھانہ کا ایس ایچ او روزانہ شام کے وقت کھلی کچہری کااہتمام کرکے خود اس موقع پر اپنی حاضری کو یقینی بنائے تا کہ عوام سے براہ راست رابطہ کرکے ان کے مسائل حل ہوسکیں فرنٹ ڈیسک عملہ کی تربیت کا اہتمام کیاجائے تفتیشی آفسران تفتیش کے معاوضہ کے لئے ڈی پی او آفس رابطہ کریں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سٹی دیپالپور کے دورہ کے دوران کیا جہاں پر انہوں نے تھانہ کی صفائی ستھرائی ،ریکارڈ اور ملازمین کو دستیاب سہولتوں کو تسلی بخش قرار دیا اس مو قع پر اے ایس پی دیپالپور نوشیروان علی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او حضرات شام کو چار بجے سے سات بجے تک تھانہ میں اپنی موجودگی کویقینی بناتے ہوئے کھلی کچہری کا اہتمام کریں تا کہ عوام کے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کی جا سکے اور معمولی نوعیت کے معاملات کا فوری طور پر نمٹا دیاجائے انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کوڈائرکشن دی کہ ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک پرتعینات عملہ کی ورکشاپ منعقد کی جائے تا کہ ان کواپنے فرائض سے مکمل آگاہی حاصل ہو اور ان کی تجاویز سامنے آنے پر ان کوعمل کاروپ دینے کا اہتما م کیا جا سکے انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کابقایا ریکارڈ کو اپ لوڈ کرنے کے لئے تندہی کا مظاہرہ کیا جائے انہوں نے تفتیشی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر تفتیش کے لئے پنجا ب حکومت نے فنڈز مختص کر رکھے ہیں افسران اس کے بل بنا کر آفس ارسال کریں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر عدالتی حکم پر فوری طور پر عمل کریں تاکہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیری کا عنصر نہ ہو اس ضمن میں غفلت ، کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes