پاکستان میں سینئر اداکاروں کی قدر نہیں کی جاتی، بدر خلیل

Published on January 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

 


کراچی: (یواین پی)لیجنڈ اداکارہ بدر خلیل کا کہنا ہے کہ اس ملک میں لوگ ریٹائرڈ کر دیتے ہیں کیوں کہ یہاں سینئرز کی قدر نہیں ہے۔ثمینہ پیر زادہ کے شو میں بدر خلیل کا کہنا تھا کہ اداکار ویسے تو کبھی ریٹائر نہیں ہوتا لیکن پاکستان میں ہوجاتا ہے اور اس ملک میں لوگ ریٹائرڈ کر دیتے ہیں کیوں کہ یہاں سینئرز کی قدر نہیں ہے، عوام میں میری بہت عزت ہے، لوگ مجھے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اپنے شعبے کے لوگ اور چینلز قدر نہیں کرتے۔بدر خلیل نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ نئے چہروں کو زیادہ عزت دیتے ہیں میں یہ نہیں کہہ رہی ہے کہ انہیں عزت نہ دیں بلکہ میں بھی نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سینئر فنکاروں کو آپ پیچھے کردیں اور ایسے فنکار کو جس نے اپنی زندگی میں چھوٹا بڑا حتیٰ کہ 20 سال کی عمر میں 80 سالہ بوڑھی عورت کا کردار بھی ادا کیا ہو، ایسے فنکاروں کو کچھ تو عزت دیں۔لیجنڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان نے مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ تو نہیں دیا لیکن لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ضرور دیا جو کہ میرے لیے بہت بڑا ایوارڈ ہے لیکن اس کے بعد مجھے عوام نے لیجنڈ کا ایوارڈ دیا گیا جس پر میں حیران ہوئی کیوں کہ ایک تقریب میں مجھے اسٹیج پر بلایا گیا اور میں سمجھی کہ مجھے لوگوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے تاہم وہاں میری بہت عزت افزائی کی گئی اور مجھے لیجنڈ اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes