لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج

Published on December 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محلہ دارا پور اوکاڑہ کے رہائشی محمد کامل صابری ولد محمد شریف کو محمد وسیم سلیم نے 30 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بنک سے جعلی ثابت ہوا۔ دوسرے واقعہ میں نواحی قصبہ اڈا نول پلاٹ کے رہائشی نوید سیف ولد سیف الملوک کو پرویز اقبال ولد مختیار احمد نے 252669 روپے مالیت کا چیک دیا جو بنک سے جعلی ثابت ہوا۔تیسرے واقعہ میں نواحی قصبہ مرزا پور کے رہائشی نعیم اکرم ولد محمد زبیر کو مدثر نذر ولد ممتاز احمد نے 25 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بنک سے جعلی ثابت ہوا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes