صحافیوں کے لئے صحت کارڈ اور انکی رہائشی کالونیوں کے قیام کے لئے یقین دہانی

Published on January 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) صوبائ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان راولپنڈی راجہ بازار پناہ گاہ سراۓ میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے غریب مکینوں کے لیے پناہ گاہ سراۓ انتظامات کا جائزہ۔کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ اس موقع پر جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ کے بانی و مرکزی صدر ایس اے صہبائ جو صحافیوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ صحافیوں کے لئے جناب صہبائ صاحب نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے۔ اس اہم موقع پر ایس اے صہبائ نے فیاض الحسن چوہان سے جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا تعارف کرواتے ہوئے صحافیوں کے حق کے لئے آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ نہ صرف تمام ورکنگ بلکہ ریجنل صحافیوں کےلئے صحت کارڈ ؛ ہاوسنگ کالونیز اور انشورنس کارڈز کا کا اجراء کیا جائے۔ اس سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نہ صرف صحافیوں کے لئے صحت کارڈ بلکہ انکے لئے رہائشی کالونیاں بھی بنائ جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy