پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی مہم افسوس ناک

Published on September 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

1
اسلام آباد:(یو این پی) پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بھارت کشمیر میں اپنی افواج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیرالہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ ’یہ امر افسوس ناک ہے کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد الزامات لگاکر پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہا ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں نہتے اور بے گناہ شہریوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور خواتین و بچے بھی ان سے محفوظ نہیں۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ کشمیر میں 8 جولائی کو نوجوان حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کے بعد سے بھارتی فوج کے مظالم میں شدت آگئی ہے اور گزشتہ 75 دنوں کے دوران 100 سے زائد کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ عالمی برادری نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے اور اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم کے علاوہ کئی ممالک نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes