وقار یونس نے حارث رؤف کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا اشارہ دیدیا

Published on January 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا اشارہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی بی ایل میں تہلکہ مچانے والے پاکستان کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حارث رؤف قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے شاندار کارکردگی کے باعث ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق سے حارث رﺅف کو قومی ٹیم میں شامل کرنے سے متعلق بات کی ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے دوران بھی حارث رؤف کی باﺅلنگ کا مشاہدہ کیا اور میں اس سے بہت متاثر ہوا، اس کے پاس نہ صرف رفتار ہے بلکہ وہ ایک ذہین باﺅلر ہونے کیساتھ ساتھ جذباتی بھی ہے اور یہی بات مجھے بہت پسند ہے، نوجوان باﺅلر کی بگ بیش لیگ میں کارکردگی پر مجھے بے حد خوشی ہوئی، میں نے مصباح سے بھی بات کی اور مجھے امید ہے حارث بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوں گے۔واضح رہے بگ بیش لیگ میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز باﺅلر ڈیل سٹین کی جگہ میلبورن سٹارز میں شامل کئے جانے والے حارث رؤف نے صرف 3 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، وہ گزشتہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy