لاکھوں روپے کے معدنیات ٹھکیدار لیکر جاتے ہے عوام کو انکے مالکانہ حقوق نہیں مل رہے اعلی حکام نوٹس لیں

Published on October 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 786)      No Comments

خیرآباد(یواین پی) گاوٗں ماماخیل سے ماہانہ لاکھوں روپے کے معدنیات ٹھکیدار لیکر جاتے ہے اور گاؤں کے عوام کو انکے مالکانہ حقوق نہیں مل رہا ہے گاوءں کے عوام صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ:تفصیلات کے مطابق علاقہ نظامپور گاوٗں ماما خیل کے عوام نے یواین پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پہاڑی سے ٹھکیدار نزاکت خان ماہانہ لاکوں روپے کے معدنیات جن میں سفید مٹی شامل ہے 
سپلائی کرکے لیکر جاتے ہے اور ہمیں ان معدنیات کا معاوضہ نہیں مل رہا گاوءں کے عوام نے ٹھکیدار کے ساتھ ڈی سی او افس نوشہرہ میں میٹنگ کی ہے اور ٹھکیدار نے ڈی سی او کے سامنے اقرار کیاہے کہ میں گاوءں ماماخیل کو مالکانہ حقوق ہر ماہ ڈی سی او نوشہرہ کو ادا کرونگا اور ڈی سی او یہ رقم خود آپ لوگوں میں تقسیم کرینگے مگرچھ ماہ سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے اورگاوءں ماماخیل کے عوام کو ابھی تک انکی مالکانہ معاوضہ نہیں مل سکاگاوءں کے عوام نے کہا کہ ٹھکیدار ہم کو بے وقوف سمجھتے ہے مگر ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیتے ہم ٹھکیدار نزاکت خان کو ایک ہفتے کا ٹائم دیتے ہے کہ ہمیں مالکانہ رقم مکمل نہیں مل سکا تو ہم لوگ گاوءں کے معدنیات بند کردینگے جسکی ساری زمہ داری ٹھیکدار پر عائد ہوگی اور اس کا نقصان بھی ٹھکیدار کو برداشت کرنا پڑے گا ہم ڈی سی او نوشہرہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے پرزور مطالبہ کرتے ہے کہ گاوءں ماماخیل کے عوام کو مالکانہ رقم دلوائی جائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes