پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

Published on January 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

خودمختاری کا احترام اور علاقائی سالمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول ہیں،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، خودمختاری کا احترام اور علاقائی سالمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر شدیدتشویش پائی جاتی ہے، خودمختاری کااحترام اور سالمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ان اصولوں کی پاسداری کرنی چاہئے اور یکطرفہ اقدامات اورطاقت کے استعمال سے گریز کیاجائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تناﺅ کو کم کرنے کے لئے مثبت رابطوں کی ضرورت ہے اور تمام مسائل کو یو این چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق سفارتی ذرائع سے حل کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو موجودہ صورتحال پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ یہ خطہ مزید کسی خطرناک صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ پہلے ہی اس خطے کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی حامی بھر لی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes