پاک فضائیہ کی پہلی کثیر الملکی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں مکمل ہو گئیں

Published on October 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments


ترک فضائیہ اور رائل سعودی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیاروں، پائلٹس اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیا
اسلام آباد(یوا ین پی)پاک فضائیہ کی پہلی کثیر الملکی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں مکمل ہو گئیں۔ مشقوں میں فائٹر پائلٹس اور تکنیکی عملے نے انسداد دہشتگردی کے خلاف فضائی جنگ کیلئے خصوصی تربیت حاصل کی۔ ایئرچیف نے سعودی جنگی طیارے میں بیٹھ کر مشق کے اختتامی مشن میں شرکت کی۔دوہفتوں تک جاری رہنے والی مشقوں کو ایسز میٹ کا نام دیا گیا تھا۔ ترک فضائیہ اور رائل سعودی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیاروں، پائلٹس اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیا۔شرکا کو ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلنس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 16 سے 28 اکتوبر تک کثیر الملکی فضائی مشقوں میں آٹھ دوست ممالک کے اعلی عہدیداران نے بطور آبزرور شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme