ماریا شیراوپوا کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان

Published on August 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

سنسناٹی(یو این پی) روسی ٹینس اسٹار ماریا شیرا پووا نے فٹنس مسائل کی وجہ سے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ماریا شرا پووا اسٹینفورڈ اوپن کے دوران بازو کی تکلیف میں مبتلا ہو گئی تھیں اور اسی سبب اْس ایونٹ سے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو رہی ہوں، ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے گزشتہ ہفتے سنسناٹی پہنچی تھی مگر ڈاکٹرز نے کھیلنے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وائلڈ کارڈ پر ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا جس پر وہ انتظامیہ کی شکر گزار ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ سال ایونٹ میں ضرور شرکت کریں گی۔ یاد رہے کہ ڈوپنگ کے بعد اپریل میں ٹینس کورٹ میں قدم رکھنے والی شیراپووا کوہلے کی انجری کا شکار ہونے کے سبب ومبلڈن اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے دستبردار ہو گئی تھیں۔

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy