لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

Published on May 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      1 Comment

las
فیصل آباد (یواین پی)بے لوث انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت کادرجہ رکھتی ہے ،دورحاضر میں فلاح انسانیت کی خدمت کاعملی نمونہ دیکھنا ہو تو صدیقی لاثانی سرکارکودیکھ لیں ،ان کی عملی زندگی اسوہ رسول ﷺ کے کامل نمونہ ظاہرکرتی ہے ،انسانیت کے دکھوں کودورکرنے کی ذمہ داری اس شخص کو ہی عطا ہوتی ہے جو اللہ ورسولﷺسے سچی محبت رکھتاہو ۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹر زاہد سرورولی نے حسیب شہید روڈ گلی نمبر 3گارڈن کالونی ستیانہ روڈ پر منعقدہ ’’لاثانی فری میڈیکل کیمپ ‘‘ شروع ہونے پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر منورحسین نقشبندی نے کہاکہ بلاامتیاز مذاہب ومسالک مخلوق خدا کی خدمت اولیاء اللہ کی زندگی کاطرہ امتیاز ہے اورمجھے ایک ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے انسانیت کی خدمت کرنے کادرس صدیقی لاثانی سرکارکی صحبت پاک سے ہی عطا ہوا،جس پر ہم اللہ ورسول ﷺکالاکھ لاکھ شکر اداکرتے ہیں۔شبیر حسین نقشبندی نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت پاک نے زندگی میں حقیقی انقلاب برپا کردیا ہے،نوجوانی کے عالم میں انسانیت کی خدمت پر لگادیناان کی بہت بڑی کرامت ہے۔یہ کیمپ صبح 9بجے سے لیکر دوپہر 1بجے تک جاری رہا،علاقے کے کثیر تعداد مردوخواتین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔کیمپ میں شوگر،ہیپاٹائٹس ،دل وجگر،بچوں کے امراض پر نہ صرف فری ٹیسٹس کئے گئے بلکہ مریضوں کوکئی کئی دنوں کی ادویات بھی فری دی گئیں۔اس موقع پر اہل علاقے نے اپنے تاثرات میں صدیقی لاثانی سرکارکی عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کی جانیوالی کوششوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ کیمپ انتظامیہ میں ڈاکٹر محمد افضل نقشبندی بیچلریونانی میڈیسن اینڈ سرجری،ناظم صوم وصلوٰۃ کمیٹی )،رانا محمد نعیم نقشبندی(سینئر نائب صدرلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل )،محمد عمران نقشبندی (نائب امیر حلقہ )،صفدرعلی نقشبندی (جنرل سیکرٹری )،محمد احمد نقشبندی (ممبر لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل )،غلام حسین نقشبندی (ممبر لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل )،پیر حاجی محمد سرورنقشبندی (رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،احمد کمال نقشبندی (صدربین المذاہب امن اتحاد پاکستان )شامل تھے۔کیمپ میں آنیوالے مریضوں کیلئے خصوصی طور پر ٹھنڈے پانی اورریفریشمنٹ کابھی اہتمام کیاگیا تھا۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    excellent effort by dr sahib





WordPress主题

Free WordPress Theme