نورالحق قادری بھی وزیر تعلیم خیبر پختونخوا کی حمایت میں بول پڑے

Published on January 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

پشاور (یواین پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا ہے کہ اکبر ایوب کی کارکردگی بہترین، تجربہ اور مہارت رکھنے والا وزیر سسٹم چلانے کے لیے اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ نورالحق قادری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اکبر ایوب کی سابقہ کارکردگی اچھی ہے۔ تعلیم کے حوالے سے علم دوست ماحول ہونا چاہیے۔نورالحق قادری کا میڈیاسے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر دورے میں 4 میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا جن پر کام جاری ہے۔ قبائلی اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے سات ارب روپے پر کام اور ریکوری کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题