کراچی سے سوات جانے والی کوچ اور کار حادثہ میں پانچ افراد جانبحق

Published on January 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)قومی شاہراہ کنڈیارو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ کراچی سے سوات جانے والی کوچ ٹول پلازہ کیبن میں کار کو ٹکر مارتی ہوئی گھس گئی 5 افراد جانبحق متعدد زخمی۔۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنڈیارو ٹول پلازہ پر کراچی سے سوات جانے مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ پر کھڑی کار کو ٹکر مارتی ہوئی ٹول پلازہ کے کیبن کو روند ڈالا جس کے نتیجے ٹول پلازہ کے چار ملازمین منصور منگریو نصیرالدین مزاری بیدو مزاری اور پرویز آرائیں شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت حالت میں کنڈیارو اسپتال لیجایا مگر چار زخمی زخموں کی تاب نالاتے ہوئے راستے میں ہی جانبحق ہوگئے جبکہ مسافر کوچ میں سوار دو سالہ بچہ عمر بھی زخموں کی تاب نا لاکر جانبحق ہوگیا جس کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے زخمیوں کار کے چار مسافروں اور کوچ میں سوار افراد سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں اور نعشیوں کو بھی تعلقہ اسپتال کنڈیارو منتقل کیا گیا جہاں سے زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے نواب شاہ اور گمبٹ منتقل کردیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والوں کی میتیں تاحال سول اسپتال میں موجود ہیں جو کہ ورثاءکے آنے کے بعد اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کی جائیں گی ٹول انتظامیا کے مطابق حادثہ مسافر کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes