کوئٹہ دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید

Published on January 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی )سیٹیلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور امام مسجد سمیت 15 افراد شہید ہو گئے ہیں جس کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹیلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد میں واقع مسجد میں نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15ا فراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی امان اللہ پولیس ٹریننگ کالج سریاب میں تعینات تھے جو کہ نماز کیلئے مسجد میں موجود تھے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题