آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون کی بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات

Published on June 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 851)      No Comments

6
اسلام آباد ۔۔۔ آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون کی بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑنے اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان اپنی شدید میں کمی کے بعد اس وقت ہوا کے کم دباؤ کی صورت میں تبدیل ہوچکا ہے۔ یہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت کراچی سے 530 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں موجود ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ملک کے بالائی علاقوں بشمول کشمیر، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ (کل) سوموار تک بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلستان اور کشمیر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں خاطر خواہ اضافے کی توقع ہے۔ ہفتہ کو ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر 48 سینٹی گریڈ جبکہ دادو، نوکنڈی 47، رسالپور، دالبندین46 ، سبی، پشاور، میانوالی اور ڈی آئی خان میں 45، اسلام آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم زریں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائیں، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog