نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کو بھارت مدعو کرنے کا فیصلہ

Published on January 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بڑی پیش رفت، نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے عمران خان کو باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار میں شائع کردہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اس مرتبہ بھارت میں ہوگا، اور قواعد کے مطابق بھارت پر تمام ممبران کو کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دینا لازم ہے۔ آئندہ چند روز میں بھارت باقاعدہ سفارتی ذرائع سے وزیر اعظم عمران خان کو دعوت نامہ جاری کرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes