خانقاہ سلطان العاشقین میں عرس حضرت سخی سلطان باھُو کا انعقاد

Published on January 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

لاہور(یو این پی) مانگا منڈی تحریک دعوت فقر کے زیر اہتمام خانقاہ سلطان العاشقین میں سالانہ عرس سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت حضرت سخی سلطان باھُو کے حقیقی و روحانی وارث اور آپ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محفل پاک میں ملک کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین عقیدت مندوں نے خصوصی شرکت کی۔ تلاوت اور نعت کے بعد حضرت سخی سلطان باھُو اور سلطان العاشقین کی باطنی و ظاہری بیعت پر خوبصورت بیان ہوا۔ بعد ازاں حضرت سخی سلطان باھو کی بارگاہ میں منقبت کے پھول پیش کئے۔ کلام باھُو نے خوبصورت سماں باندھ دیا۔ عرس پاک میں شرکت کے لیے آنے والے معزز مہمانوں کی بہترین لنگر پاک سے تواضع بھی کی گئی۔ خواتین کے لئے خصوصی پردہ کا اہتمام تھا۔ خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دست اقدس پر بیعت ہو کر ذکر و تصور اسمِ اعظم کی لازوال نعمت حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes