پشاور: مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 25 روپے کلو مہنگا

Published on January 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

پشاور(یواین پی)پشاور میں برائلر کی رسد میں اضافے کیساتھ ہی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا، مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 25 روپے فی کلو گرام مہنگا، شہریوں نے بڑھتی مہنگائی اور مرغی کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔پشاور میں مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران فی کلو مرغی کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہو گیا جبکہ ایک دن میں قیمت 161 روپے سے تجاوز کر کے176 روہے ہو گئی۔شہریوں نے چکن کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کہتے ہیں حکومت کم ازکم مرغی کی قیمتوں میں کمی لائے تا کہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فیڈ اور چوزے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پولٹری کے کاروبار میں کمی آئی ہے، قیمتوں میں اضافے کی وجہ پنجاب سے خیبر پختونخوا میں مرغیوں کی سپلائی کی کمی ہے۔مرغیوں کی قیمت میں اضافے کی دیگر وجوہات میں حکومت کی جانب سے پولٹری انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کا نہ ہونا بھی شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme