آرمی چیف کی بڑی تقرری وزیراعظم کا آئینی حق ہے،طاہراشرفی

Published on November 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

ملتان (یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور چیئرمین علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے چارٹر آف پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی و سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل بیٹھیں۔.ہفتہ کے روزملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ اگر ملک کی مذہبی قوتیں پیغام پاکستان کے تحت ایک پیج پر آسکتی ہیں تو سیاسی جماعتیں معاشی بحالی کے لیے کیوں نہیں مل سکتیں جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چار سال قبل اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں یہی روڈ میپ پیش کیا تھا۔اشرفی نے کہا کہ آرمی چیف کی بڑی تقرری وزیراعظم کا آئینی حق ہے اور سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے مسائل پر بحث نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور انتہا پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر پاکستانی قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان دراڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ان کے مذموم عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ ملک میں پولرائزیشن پاکستان کے حق میں نہیں۔پاکستان علمائکونسل ملک بھر میں تمام سیاسی اور مذہبی اداروں کے درمیان بامعنی مذاکرات کا مطالبہ کرتی ہے۔ مولانا طاہراشرفی نے کہا کہ یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں بلکہ قدرتی آفات سے تباہ ہونے والے ملک کے 30 ملین سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes