برلن میں اب سائیکلوں کے لئے پارک گیراج بنائے جائیں گے

Published on September 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

DIGITAL CAMERA
جرمنی(رپورٹ شاہد شکیل)برلن میں اب سائیکلوں کے لئے پارک گیراج بنائے جائیں گے،برلن کی صوبائی حکومت نے سائیکل پارک ہاؤس پروجیکٹ کی تعمیر کا خیر مقدم کیا ہے اور جلد اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے،برلن میں سائیکل کے زیادہ استعمال اور سائیکل سٹینڈ کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا،حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ سائیکل پارکنگ کے استعمال کا طریقہ کار پارکنگ سے مختلف نہیں ہوگا اور سائیکل سوار پارک کرنے سے قبل آٹو میٹک مشین سے ٹوکن حاصل کرے گا ایک دن کی پارکنگ کا کرایہ ایک یورو ادا کرنا ہو گا۔ڈیڑھ میلین یورو کی لاگت سے یہ پروجیکٹ پہلے برلن میں تعمیر کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog