وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ایم پی اے سلمان نعیم کی ملاقات

Published on September 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments


لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے ملاقات کی۔سلمان نعیم نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔یو این پی کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے مسائل ترجیحی بنیاووں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج ہر ضلع کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے۔تاریخ میں پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت اور اضلاع کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے شروع کئے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے ہر پسماندہ ضلع کو نظر انداز کیا۔ عوامی منصوبوں میں لوٹ مار قصہ پارینہ بن چکی ہے۔اپنے ادوار میں نمودو نمائش کرنیوالوں نے عوام کی ترجیحات کا تعین کئے بغیر منصوبوں پر قوم کا پیسہ ضائع کیا۔سابق حکمرانوں نے عوام کی حقیقی ضروریات کو پشِ پست ڈالے رکھا۔ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔ اب ذاتی نمائش نہیں بلکہ صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کی، نہ ہوگی۔ہماری حکومت نے رولز آف بزنس منظور کرکے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے محکموں کو بااختیار بنایاہے اورساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی لحاظ سے خود مختاردی ہے۔ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے نعرے تو لگائے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ ہم جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کانیا دورشروع ہوا ہے اور جنوبی پنجاب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار پھر شہروں اور تحصیلوں کے وزٹ کا آغاز کردیا ہے اورجلد ملتان کا تفصیلی دورہ کروں گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes