وفاقی حکومت کا پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

Published on January 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال کے پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شریک ہوئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy