وزیراعظم کا آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس، 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکا فیصلہ

Published on January 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کو قیمتوں میں کمی کیلیے ٹاسک سونپ دیا ہے۔وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کے پی کے کے وزیراعلیٰ محمود خان سے بھی مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes