کابینہ میں واپسی، متحدہ کا انکار، آئندہ مذاکرات اسلام آباد میں ہونگے: پرویز خٹک

Published on January 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے اپنی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیدی تاہم متحدہ نے انکار کر دیا جبکہ آئندہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کا وفد پی ٹی آئی سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پہنچا تو ان کے ساتھ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، ایم پی اے فردوس شمیم نقوی، وفاقی وزیر اسد عمر، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ بھی ہمراہ تھے۔پی ٹی آئی وفد کے حکومتی وفد نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات شروع کی تھی، ایم کیو ایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے جبکہ عامر خان، کنور نوید جمیل، فیصل سبزواری، امین الحق، نسرین جلیل اور محمد حسین بھی ہمراہ تھے۔ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کے سامنے چار اہم مطالبات رکھے، مطالبات میں حیدرآباد میں یونیورسٹی کا قیام شامل ہے، حیدرآباد کے لیے ترقیاتی بجٹ، کراچی کیلئے 162 ارب کے پیکیج پرعملدرآمد اور ایم کیوایم کے بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ملاقات کے دوران پی ٹی آئی سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کو دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ مسائل اہم ہیں مگر سب چیزیں ایک دم ٹھیک نہیں ہوسکتیں۔ خالد بھائی ہم چاہتے ہیں آپ ساتھ رہ کر ملک و کراچی کی خدمت کریں۔مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے درمیان کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھی، مسائل کا حل نکالیں گے، اتحادی جماعت کے ساتھ جو وعدے کیے گئے ہیں وہ پورے کریں گے، متحدہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارا موقف سنا، اب فیصلے ہماری اتحادی جماعت نے کرنا ہے۔ امید ہے خالد مقبول صدیقی دوبارہ کابینہ میں آئیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog