آپ کی ذات گرامی دنیا کی ہر شے سے افضل واول ہے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی

Published on November 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

اوکاڑا (یواین پی)قائمقام ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ محسن انسانیت خاتم النبیین حضرت محمد کی ذات با برکارت سے محبت اور پیار ہمارے ایمان کا حصہ ہے آپ کی ذات گرامی دنیا کی ہر شے سے افضل واول ہے اور ہمیں اپنی جان و مال اور اولاد سے بھی زیادہ عزیز ہے آپ پوری دنیا کے لئے نمونہ ہیں اور آپ کی سیر ت کے تمام پہلوو¿ں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ہمیں اس انداز سے کوششیں کرنا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات بابرکات سے الفت و محبت کا اظہار نمایاں ہو ہر سرکاری محکمہ اس سلسلہ میں بھرپور اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے پہلے دن تقریبات کے انعقاد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر تمام سرکاری محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ترتیب دیئے گئے پرو گرامز کے متعلق بریفنگ دی ۔قا ئمقام ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ ہفتہ شان ر حمتہ للعالمین کی آج سے شروع ہونے والی تقاریب میں تمام ضلعی افسران واہلکاران اپنی شرکت کو یقینی بنائیں سرکاری عمارتوں پر چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes