عبدالحکیم ،آبادی کی روک تھام کے لئے محکمہ بہبود آبادی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر

Published on January 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

عبدالحکیم(یو این پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ بہبود آبادی کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 21 فیملی ویلفئیر اسسٹنٹس میل و فی میل کو ملازمت پر کنفرم کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ملازمین کو بہبود آبادی دفتر میں مفعقدہ تقریب میں مستقل تقرری کے آرڈر تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر راﺅ محمد راشد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسرز بختاور محفوظ، ڈاکٹر سمیرا، ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر عمران طارق و دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے لئے محکمہ بہبود آبادی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لئے ملازمین بڑھتی ہوئی آبادی کے کے وسائل پڑنے والے مضر اثرات سے شہریوں کو آگاہی فراہم کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بہبود آبادی کے دفتر میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا اور کلین اینڈ گرین پنجاب مہم رجسٹریشن کاﺅنٹر کا بھی معائنہ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ بہبود آبادی کے ملامین کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اس مہم میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رجسٹریشن کرائی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes