ایشیا کپ، پاکستان اپنا چوتھا اور آخری میچ (آج) بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا

Published on March 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

\"11111\"
میرپور (یواین پی ) پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا آخری میچ (آج) منگل کو میزبان بنگلہ دیش کے خلاف شیر بنگال سٹیڈیم میر پور میں کھیلے گی۔ پاکستان کی ٹیم کو ایشیاء کپ کے ابتدائی میچ میں سری لنکا کی ٹیم کے ہاتھوں 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے افغانستان کو 72 رنز سے شکست دیکر بونس پوائنٹ بھی حاصل کیا تھا اس کے بعد پاکستان ٹیم نے تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ‘ احمد شہزاد‘ شرجیل خان‘ شاہد خان آفریدی‘ عمر اکمل‘ صہیب مقصود‘ فواد عالم‘ سعید اجمل‘ عبدالرحمان‘ جنید خان‘ عمر گل‘ انور علی‘ بلاول بھٹی اور طلحہ شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت انجیلو میتھیو کرینگے۔ ایشیاء کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں اپنا چوتھا اور آخری میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گی جو دوپہر ایک بجے شروع ہوگا اور میچ شیر بنگال سٹیڈیم میر پور میں کھیلا جائیگا۔ 8 مارچ کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اب تک ہونے والے11 ایشیا کپ ٹورنامنٹس میں بھارت نے 5 دفعہ، سری لنکا نے 4 دفعہ اور پاکستان نے 2مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题