مالی سال 2017۔18ء کے میزانیہ کے اہم خدوخال

Published on June 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 714)      No Comments


لاہور(یو این پی)آئندہ مالی سال 2017۔18ء کے بجٹ کا کل حجم 1970 ارب 70 کروڑ روپے ہے جو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ اسی طرح آئندہ مالی سال کا 635 ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام بھی پاکستان میں کسی اور صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے۔ یہ رواں مالیاتی سال کی نسبت 15 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017۔18ء میں جنرل ریونیو محاصل کی مد میں ایک ہزار 502 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ فیڈرل حکومت سے پنجاب کو ایک ہزار 154 ارب 18 کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے۔ صوبائی ریونیو کی مد میں 348 ارب 30 کروڑ روپے کا تخمینہ ہے جبکہ ٹیکسز کی مد میں 230 ارب 98 کروڑ روپے اور نئے ٹیکس کی مد میں 170 ارب روپے شامل ہیں۔مالی سال 2017۔18ء4 میں جاری اخراجات کا کل تخمینہ 1021 ارب روپے ہے جن میں تنخواہوں کی مد میں 258 ارب روپے، پنشن کی مد میں 173 ارب روپے، مقامی حکومتوں کیلئے 361 ارب روپے، اور سروسز ڈلیوری اخراجات کیلئے228 ارب روپے 10 کروڑ مختص کئے گئے۔ یہ سروس ڈلیوری اخراجات بنیادی طور پر عوام کو تعلیم، صحت امن و امان اور دیگر ضروری خدمات باہم پہنچانے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog