کیلیفورنیا: فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک

Published on September 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments


واشنگٹن(یواین پی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم 5 افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ ہلاکتیں بظاہر خاندانی جھگڑے کا نتیجہ دکھائی دیتی ہیں کیونکہ ہلاک شدگان میں حملہ آور کی بیوی بھی شامل ہے۔ فائرنگ کے بعد مبینہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ یہ واقعہ وسطی کیلیفورنیا کے علاقے بیکرزفیلڈ میں پیش آیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ حملہ آور نے اس ایک شخص کو بھی تعاقب کر کے ہلاک کیا، جس نے اسے گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا تھا۔ حملہ آور نیان پانچوں افراد کو مختلف مقامات پر گولی ماری۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy